خرطوم 4فروری ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) امریکا نے جنوبی سوڈان کے لیے ہتھیاروں اور دفاعی خدمات کی برآمد پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد صدر سیلوا کیر پر دباؤ میں اضافہ کرنا ہے کہ وہ ملک میں گزشتہ چار برسوں سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے طرف بڑھیں۔ امریکا پہلے ہی جنوبی سوڈان کے ساتھ ہتھیاروں کی فروخت میں شامل نہیں، تاہم امریکی حکومت کی جانب سے ان پابندیوں کے بعد کوئی امریکی کمپنی یا شہری جنوبی سوڈان کو ہتھیاروں یا دیگر دفاعی سازوسامان برآمد نہیں کر پائے گا۔ جوبا حکومت نے اس امریکی اقدام پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔